Wednesday, February 12, 2020

شامی عوام اپنی افواج کے ساتھ ڈٹ گئے، امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ،جھڑپوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گئے

شامی عوام اپنی افواج کے ساتھ ڈٹ گئے، امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ،جھڑپوں میں ایک شخص جان کی بازی ہار گئے
شامی عوام اپنی افواج کے ساتھ ڈٹ گئے امریکی فوجیوں کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا، امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ اور جھڑپوں میں ایک شخص جان سے چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شامی عوام امریکا کے دہشتگرد فوجیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے،شامی عوام نےامریکی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا۔

اس دوران شہریوں اور امریکی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

شامی عوام کی مزاحمت کے باعث امریکی فوجی اس علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے، عوامی احتجاج اس وقت شروع ہوا کہ جب شامی فوج نے چار امریکی گاڑیوں کو آگے جانے سے روکا دیا۔

عوام شامی فوج کی مدد کے لئے وہاں پہنچے اور امریکی گاڑیوں پر پتھراؤ شروع کیا۔

 





from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31NGT1E

0 comments:

Popular Posts Khyber Times