Monday, February 3, 2020

وزیراعلیٰ اترپردیش کا مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز بیان، گولی مارنے کا کہہ دیا

 متنازع اور نفرت آمیز بیانات دینے کیلیے شہرت رکھنے والے یوگی آدتیہ
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ آزادی کے وقت پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دینے والوں نے بھارت پر کوئی احسان نہیں کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کی تقسیم کی مخالفت سب ہی کو کرنا چاہیئے اگر 1947 میں کچھ لوگ پاکستان جانے کے بجائے ہندوستان میں رہے تو بھارت پر احسان نہیں کیا۔ یہ ہر محب الوطن شہری کی ذمہ داری تھی۔

نمائندہ بی بی سی نے تو اُن سے سوال یہ کیا تھا کہ متنازع شہریت قانون کیخلاف مظاہرے وہ مسلمان کررہے ہیں جن کے آبا و اجداد نے پاکستان جانے کے بجائے بھارت میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن متنازع اور نفرت آمیز بیانات دینے کیلیے شہرت رکھنے والے یوگی آدتیہ ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کیلیے اپنا بغض چھپا نہیں سکے۔

شہریت ترمیمی قانون پر احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی:

احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے استعمال سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی آمیز لہجے میں جواب دیا کہ ’ کارروائی کیوں نہیں کی جائے گی۔۔۔؟ احتجاج کرنے کا طریقہ جمہوری ہونا چاہیے، وہ جمہوری نہیں ہے۔ آپ سڑک پر بیٹھ جائیں گے اور لوگوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالیں گے، آزادی کے نعرے لگائیں گے، بھارت مخالف نعرے لگائیں گے، یہ جمہوری عمل نہیں ہے۔

پاکستان پرست دہشت گرد باتوں سے نہیں گولی سے مانیں گے:

یوگی آدتیہ نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ مظاہرین کو پاکستان جانے کا طعنہ دینے والے پولیس اہلکاروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی کہا اس کی وجہ ضرور رہی ہوگی۔ اگر آپ پاکستان کی حمایت میں نعرے بلند کرتے ہیں تو ہندوستان میں رہتے ہوئے آپ کو کیا کرنا چاہیے؟ پاکستان پرست دہشت گرد بولی سے نہیں مانیں گے۔ پاکستان سے دراندازی کرکے بھارت آنے والا شخص گولی سے مانے گا، بولی سے نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31oXokL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times