
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ضمانت کی مدت کے دوران علاج کے لیے ایک مرتبہ بیرونِ ملک جانے کی اجازت ملنے کے بعد آج صبح 10 بجے ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرونِ ملک علاج کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
ان کو لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئی، ایئر ایمبولینس میں کل 5 افراد روانہ ہوں گے جن میں نواز شریف، شہباز شریف، ڈاکٹر عدنان، عابد اللہ جان اور محمد عرفان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز وزارت داخلہ نے ان کی بیرونِ ملک روانگی کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QzNvgv
0 comments: