Monday, February 3, 2020

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکر میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل
انڈر 19 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 

عالمی کپ کا سیمی فائنل پاک بھارت میچ کی وجہ سے فائنل کی صورت اختیار کر گیا، شائقین نے سیمی فائنل کو فائنل سے پہلے فائنل قرار دے دیا۔

مہا مقابلے کے لیے شاہین تیار ہیں اور نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بڑے میچ کے لیے قومی کھلاڑیوں نے بڑی تیاریاں کیں اور بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔

انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، روایتی حریف 9 بارعالمی کپ میں ٹکرائے ہی جس میں سے گرین شرٹس نے 5 میچز میں بھارت کو دھول چٹائی جب کہ 4 مرتبہ بھارتی ٹیم کامیاب رہی۔

پاکستان نے آخری بار 2010 کے ورلڈکپ میں عظیم گھمن کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی جس کے بعد لگاتار آخری تین مقابلوں میں بھارت فاتح رہا ہے۔ بھارت کےجیت کے تسلسل کوبریک لگانا ہے تو پرفارمنس کا تڑکا لگانا ہوگا



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OtgDEu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times