
مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے مظفر آباد میں دستخطی مہم باسپان حریت فورم کے زیراہتمام جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں شہری اپنے دستخط کرکے اپنے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں، مہم کے دوران کشمیری رہنما عبد الحمید اور احمد عزالی کا کہنا تھاکہ اس مہم کے نتیجے میں اکٹھا ہونے والے درعمل کو تحریری طور پر اقوام عالم کے پاس بھجوایا جائے گا تاکہ مسئلہ کشمیر کی حقیقی صورتحال کو اجاگر کیا جاسکے۔
میرپور میں مسلم ہینڈز کے زیراہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مقررین کا کہنا تھاکہ بھارت اپنے ظلم بربریت اور تشدد سے کشمیریوں کے جذبے اور حوصلے توڑنا چاہتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسا کرنے سے انکے حوصلے مزید بلند ہونگے۔
آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے علاقے کھوئی رٹہ کے اسکولوں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئے تقریب منعقد کی گئی جس میں بچوں نے کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bblZxU
0 comments: