Friday, January 10, 2020

کسٹمز انٹیلی جینس نے بڑی کارووائی کر دی، بڑا پولیس آفیسر بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کا انکشاف

کسٹمز انٹیلی جینس
کسٹمز انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی ،پولیس آفیسرکی نگرانی میں چلنے والی فیکڑی پر چھاپے کے دوران اتنی بڑی تعداد میں چھالیہ پکڑی گئی کہ عقل دنگ رہ جائے گی

کسٹمز انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اے ایس او ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کی۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کو سائٹ تھانہ بی ایریا کی حدود میں ایک گودام کے اندر چھالیہ فیکٹری چلانے اور شہر بھر میں چھالیہ سپلائی کرنے کی اطلاع ملی۔جس پر ڈائریکٹر کی ہدایت پر اطلاع کی تصدیق کے لیے گودام کی نگرانی کی گئی اور مکمل تصدیق کے بعد چھاپہ مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیکٹری ایس ایس پی ویسٹ کے ایک جونیئر سب انسپکٹر کی زیر نگرانی چلائی جا رہی تھی۔

اس لیے پولیس کھلے عام چھالیہ کی سپلائی پر کو ئی کاروائی نہیں کرتی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ گودام کے مالکان اور سرپرست کی نشاندہی ہوگئی ہے جلد ملزمان کو گرفتاری کرلیا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری اور گودام پر سمگل شدہ چھالیہ کی گاڑیاں بھی علاقہ پولیس کی نگرانی میں پہنچتی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QGGZUM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times