Friday, January 10, 2020

ایرانی وزیر خارجہ نے کس سے معافی مانگ لی؟ اور غلطی کا اعتراف کرلیا۔۔۔ پریشان کن خبر آگئی

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے یوکرائنی طیارے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرین سے معافی مانگ لی۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یوکرائنی طیارہ حادثہ غلطی کی وجہ سے پیش آیا، یوکرائنی طیارہ غلطی سے نشانہ بنا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یوکرائنی طیارے حادثے پر اظہار افسوس اور متاثرین سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ امریکی جارحیت کے باعث پیش آیا، حادثے میں متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگتے ہیں، یوکرائنی طیارہ حادثہ انسانی غلطی کے سوا کچھ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے یوکرائن کا مسافر طیارہ گرانے کا اعتراف کرلیاہے، ایران میں طیارہ گرنے سے 176 افراد ہلاک ہوگئے تھے، مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جارہاتھا ، طیارے میں ایران کے 82، کینڈا کے 63، عملے سمیت یوکرائن کے 11، سویڈن کے 10، افغانستان کے 4، جرمنی کے تین اور برطانیہ کے 3 شہری سوار تھے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37Ziet1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times