
حسن روحانی نے جمعرات کو ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ ہم معاہدے سے پہلے کی پوزیشن پر جاتے ہوئے زائد یورینیئم افزودہ کررہے ہیں، ایران پر دباؤ بھی بڑھا ہے لیکن ہم مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے کہاکہ ایٹمی پروگرام عالمی معاہدے کے مقابلے میں اب بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔ قبل ازیں ایران نے امریکا، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے ایک معاہدہ کیا تھا جس سے روگردانی کرتے ہوئے واشنگٹن نے 2018ء میں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔
مزید پڑھیں: ایران کا 2015 کے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا اعلان، ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار۔۔۔ تفصیلات آگئیں
اس کے جواب میں ایران نے بھی بار بار ایٹمی معاہدے سے دست برداری کی دھمکی دی تھی لیکن اب صدر کی جانب سے خود زائد مقدار میں یورینیئم کی افزودگی کا اعتراف کیا گیا ہے۔
اسی ہفتے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور فرانس نے ایران کو حدود سے تجاوز کرکے معاہدے کو کسی مشکل میں دھکیلنے سے خبردار کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران پر معاہدے کی رو سے یورینیئم افزودہ کرنے کی حد 3.67 رکھی گئی تھی جبکہ اس وقت اس کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ty4ykO
0 comments: