Wednesday, November 21, 2018

قطر نے اپنا دوسرا مصنوعی سیارہ خلا میں بیج دیا

قطر نے اپنا دوسرا مصنوعی سیارہ خلا میں بیج دیا
قطر نے اپنے مصنوعی سیارے ’’سہیل 1‘‘ کی کامیابی کے بعد اپنا دوسرا خلائی سیارہ ’’سہیل 2‘‘ خلا میں چھوڑ دیا ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں مزید فضائی خدمات کی ضرورت ہے۔

’’سہیل 2‘‘ کو ریاست فلوریڈا میں واقع ’کیپ کانیفیرال‘ بیس کے کینیڈی خلائی مرکز سے ’فیلکن 9‘ میزائل کے ذریعے خلا میں چھوڑا گیاک جبکہ اس کو پہلے کینیڈی سنٹر میں ’سپیس ایکس‘ لانچنگ پیڈ تک لایا گیا۔
اس سیارے کو ناسا کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ فضا میں چھوڑا گیا جہاں سے وہ اپنا سفر مکمل کر کے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔

’’سہیل 2‘‘ میٹسوبیشی الیکٹرک کمپنی (میلکو) نے بنایا ہے۔ اس کا تعلق ’ڈی ایس 2000‘ سے ہے جو کئی طرح کی ذرائع ابلاغ کی خدمات انجام دے سکتا ہے۔

قطر نیوز ایجنسی کے مطابق ’’سہیل 2‘‘ اعلیٰ خصوصیات کا حامل ہے اور اس میں کئی طرح کی ایپلیکشنز ہیں۔ اس میں ایک طرف قریبی علاقوں کے لئے (کے یو) کی خدمات 25.5 مشرق اور 26 مشرق کی نشریاتی خدمات فراہم کرتا ہے تو دوسری جانب ’’سہیل 2‘‘ میں (کے ای) کے ذریعے مشرق وسطی میں تجارتی اور سرکاری اداروں کو بغیر کسی خلل کے کئی طرح کی محفوظ نشریاتی خدمات پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس فضائی گاڑی کی عمر 16 سال سے زیادہ ہوگی۔

قطر نے 2013 میں اپنا پہلا سیارہ ’سہیل 1‘ یورپی میزائل (آریان 5) کے ذریعے فرانسیسی گیانا کے کوری بیس سے فضا میں چھوڑا تھا۔ یہ قطر کا پہلا مصنوعی سیاری تھا جس کو بنانے میں تین سال کا عرصہ لگا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TuytYt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times