
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑی لیگ کھیلتے آ رہے ہیں، اچھا مقابلہ ہو گا۔
مصباح الحق نے واضح کیا کہ ہوم سیریز میں بھی پاکستان فیورٹ نہیں جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش کو بھی فیورٹ قرار نہیں دیا۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے ٹیسٹ میچز کیلئے سری لنکا والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے، ہم رضوان سے مطمئن ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگہ دیش والے بی پی ایل کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہے، برابر کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جیتنے کیلئے بیٹنگ تگڑی کرنی ہوگی۔
دوسری جانب پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی نے انیس ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا۔
کھلاڑیوں میں اظہر علی کپتان، اسد شفیق، عابد علی اور بابراعظم کے علاوہ بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30Jtk2U
0 comments: