Saturday, January 18, 2020

امریکیوں کے انتخابی حق پر ہورہا ہے خطرناک حملہ، ٹرمپ کے دفاعی وکلا کا مؤقف پیش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مواخذے کی کارروائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے دفاعی مؤقف پیش کردیا، قانونی ٹیم کاکہنا ہے کہ مواخذے کے آرٹیکل امریکیوں کے انتخابی حق پرخطرناک حملہ ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق صدرڈونلڈٹرمپ کی قانونی ٹیم کی قیادت وائٹ ہاؤس کے وکیل پیٹ سی پولونی کریں گے، صدرڈونلڈٹرمپ کے وکلانے مواخذے کی کارروائی پردفاعی موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ مواخذے کے آرٹیکل امریکیوں کے انتخابی حق پرخطرناک حملہ ہے، مواخذہ الیکشن2016 کے نتائج کوالٹنے کی غیرقانونی کوشش ہے۔

وکلا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ صدرنے یوکرینی ہم منصب سے ستمبرمیں اقوام متحدہ میں ملاقات کی،ملاقات کے بعدیوکرین کےلئے فوجی امدادجاری کی گئی،اس سے ثابت ہوتاہے کہ یوکرین کےساتھ کوئی ادل بدل نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان صدرڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے 2آرٹیکلز کی منظوری دے چکاہے،صدرڈونلڈٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال اور قانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37akfCv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times