
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ والد کی شہادت کبھی انہیں جھکا نہیں سکتی۔ والد کی شہادت کے بعد پہلا انٹرویو دیتے ہوئے زینب نے کہا وہ جانتی ہیں کہ ان کے والد کے خون کا بدلہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ہی لیں گے۔
زینب سلیمانی نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس قابل نہیں ہیں کہ وہ شہید ایرانی جنرل کی کامیابیوں کو ختم کرسکیں۔ انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی کی موت انہیں توڑ نہیں سکتی اور امریکا یاد رکھے کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ان کے والد کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جو ظاہرکرتا ہے کہ امریکی صدرمیں اتنی جرات نہیں کہ وہ ان کا سامنے آکر مقابلہ کرتے۔
مزید پڑھیں: پینٹاگون نے بھی جنرل سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی
واضح رہے کہ جمعہ کو امریکی ڈرون طیارے نے میزائلوں سے حملہ کرکے ایران کے طاقتور جنرل اور پاسداران انقلاب کے القدس ونگ کے سربراہ قاسم سلیمانی کو شہید کردیا تھا۔ حملے میں عراقی ملیشیا کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور دیگر پانچ افراد بھی شہید ہوئے تھے جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FoTZIh
0 comments: