
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 12(بارہ) جنوری تک بڑھا دیں گئیں۔ صوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسکول (13)تیرہ جنوری کو کھلیں گے۔
آج (6جنوری) دو ہفتوں بعد پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے تھے تاہم سردی کی شدت بڑھنے پر حکومت نے پنجاب بھر کے اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور سردی کی چھٹیوں میں مزید ایک ہفتے کیلئے اضافہ کردیا ہے گیا۔
واضح رہے کہ آج پنجاب بھر میں بارش اور شدید سردی کی وجہ سے اسکول کھلنے کے باوجود بچوں کی بڑی تعداد سکولوں میں حاضر نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: اب بہت کرلی انجوائمنٹ، کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے اسکول کھل گئے
یاد رہے کہ کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پہلی جنوری کو اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن بیشتر نجی اسکولوں نے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بیشتر نجی اسکولوں نے 6 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SXQiBA
0 comments: