
مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں سے ظاہر ہوا ہے کہ مغربی فلم انڈسٹری میں اب بھی باقی دنیا کی شمولیت کی ضرورت ہے جو ایک سنگین مسئلہ بھی ہے۔
The Oscar nominations yesterday show that diversity is still a major issue and the film industry in the West has a long way to go to be fully inclusive. If no one else will do it, perhaps now is the time for us to step up and tell our stories to the world!https://t.co/UVJkQk5zyk
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) January 14, 2020
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ اس مسٔلے کو حل کرنے میں وقت لگے گا، اگر کوئی اس مسٔلے کو نہیں دیکھتا تو ہمیں قدم بڑھانا ہوگا اور دنیا کے سامنے خود اپنی کہانیاں اور فلمیں پیش کرنا ہوں گی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل آسکر ایوارڈز کی نامزدگیاں سامنے آئیں تھیں، جن میں سے ہالی ووڈ کی فلم جوکر کو سب سے زیادہ ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔
علاوہ ازیں بہترین فلموں میں فورڈ ورسز فیراری، دی آئرش مین، جورجویبت، جوکر، لٹل ویمن، میرج اسٹوری، 1917، ونس اور پیراسائٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2u7dORT
0 comments: