
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے باقی دنوں کی طرح آج بھی سٹاک مارکیٹ میں اتار چرھاو کا سلسلہ جار ی ہے۔جمعرات کو کاروبار کا آغاز 42,805.73سے ہو جودوسوبائیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43,028.35تک جا پہنچا تاہم کاروبار میں مزید تیزی کے بجائے تنزلی دیکھنے کو ملی اور 100انڈیکس کم ہوکر 42,862.33کی سطح پر آگیا۔
اگر گزشتہ روزپر نظر دوڑائیں توکل کاروباری سرگرمیاں کم رہیں جس کے سبب انڈیکس میں 214 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔بدھ کے روز جن مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 43,207.81 پر تھا اور ابتدائی 30 منٹ میں چند پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔
اسٹاک مارکیٹ کھلنے کے بعد دوسرے گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور اس میں 150 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کل کاروبار کا اختتام 214 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا۔ بدھ کے روز مجموعی طور پر 119,954,170 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5,164,688,010 پاکستانی روپے رہی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/360M2E2
0 comments: