Wednesday, October 30, 2019

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے کو مسافروں کی ہی غلطی قرا دے دیا، انھوں نے اصل وجہ بھی بتا دی

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
وزیر ریلوے شیخ رشید نے تیز گام ایکسپریس کے حادثے کو مسافروں کی غلطی قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ٹرین کی تین بوگیاں متاثر ہوئیں، لوگ اجتماع پر جا رہے تھے، مسافروں کے دو سلینڈر پھٹنے کے باعث بوگیوں میں آگ لگی اور زیادہ تر ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی وجہ سے ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں لہٰذا شدید زخمیوں کو رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلینڈر جلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔

شیخ رشید نے کہا کہ مسافر ٹرین میں سلینڈر کیسے لے کر پہنچے اس کی تحقیقات کی جائے گی، مسافر چولہے اپنے تھیلے میں رکھ دیتے ہیں اور قانون سے نہیں ڈرتے، کراچی سے مسافر سلینڈر لے کر چڑھے تو نوٹس لیں گے، چھوٹے اسٹیشنوں پر اسکینر کا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافر سلینڈر لیکر کون سی اسٹیشن سے چڑھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NtTpwu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times