
زرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں حادثہ گیس سلینڈر پھٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 40 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او رحیم یار خان نے حادثے میں 46 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جب کہ اس سے پہلے وزیر ریلوے شیخ رشید نے 13 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔
ریسکیو ہیڈ بہاولپور باقر حسین کے مطابق آگ سے جلنے والی بوگیوں سے اب تک 38 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
ڈی پی او نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور اور بہاول پور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے سانحے کے مقام پر پہنچ کر سول انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جب کہ آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بھی سانحے کی جگہ پہنچ گیا ہے جس سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کےڈاکٹرز اورپیرا میڈیکس بھی امدادی کارروائیوں مصروف ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Pu9SDE
0 comments: