Monday, December 16, 2019

سلامتی کونسل کا آج اہم اجلاس، مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غور کیا جائے گا

سلامتی کونسل کا آج اہم اجلاس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج (منگل) ہورہا ہے جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

اجلاس چین کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے اگست میں بھارت کی جانب سے بھارتی آئین کے تحت کئی عشروں سے مقبوضہ وادی کو حاصل خودمختار حیثیت ختم کئے جانے کے بعد اسی نوعیت کا ایک اجلاس بھی چین کی درخواست پرطلب کیا گیا تھا۔

اس ماہ کی بارہ تاریخ کوسلامتی کونسل کو لکھے گئے ایک خط میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بڑھتی ہوئی مزیدکشیدگی پرتشویش ظاہر کی۔اقوام متحدہ میں چین کے مشن نے سلامتی کونسل کے ارکان کوایک نوٹ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ چین صورتحال کی سنجیدگی کے تناظر میں سلامتی کونسل کو جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دینے کی درخواست کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38FjEKl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times