
ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر خنجراب پاس 23 دسمبر کو ایک دن کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے سرحدی شہر سوست میں پھنسے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز کو واپس بھیجا جائے گا۔
80 سے زائد کنٹینرز پر پاکستانی تاجروں نے چین سے مال منگوایا تھا، جو اَب پاکستان کے سرحدی شہر سوست میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک چین معاہدے کے تحت سرحد 30 نومبر کو بند کی جاتی ہے، سرحد کی بندش سے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز سوست میں پھنسے ہوئے تھے، دوسری طرف پاک چین سرحد سیاحتی مقاصد کے لیے یکم اپریل 2020 کو کھولی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑا تجارتی معاہدہ ہوا ہے، جس میں طے پایا ہے کہ پاکستان کی 313 مصنوعات کو یکم جنوری سے ڈیوٹی فری رسائی ہوگی اور پاکستان کو آسیان ممالک کے برابر مراعات ملیں گی جب کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم یکم دسمبر سے شروع ہو گیا ہے، تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دو طرفہ ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PJg0rh
0 comments: