
وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران ریاستی اداروں کے بھرپور دفاع کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہناتھا کہ ریاست مضبوط ہاتھوں میں ہے، حکومت قانون سازی کے ذریعے عوام کو سہولتیں دے گی، اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بحرانوں میں قوم کی درست رہنمائی کی۔
دوسری جانب کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہناتھا کہ کراچی کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کراچی جیسے بڑے شہر میں عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادارک ہے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت ہر ممکنہ کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ بہت جلد کراچی کا دورہ کریں گے، ممبران میں شکور شاد، آفتاب جہانگیر، اکرم چیمہ، عطاء اللہ خان، اسلم خان، فہیم خان اور کیپٹن (ریٹائرڈ ) جمیل احمد خان شامل تھے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36SeoRC
0 comments: