
باولنگ کوچ وقار یونس نے کہا وہ اپنی ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ سری لنکا کیخلاف شاندار کامیابی سمیٹنے کے بعد باولنگ کوچ وقار یونس نے اپنی نئی خواہش کااظہارکردیا۔ وقار کہتے ہیں کہ کچھ بھی ہو گھر گھر ہوتا ہے۔ ہوم گراونڈ پر مزید میچ کھیلنا چاہتے ہیں۔
نسیم شاہ کو پانچ وکٹس حاصل کرنے پر مبارکباد دیتاہوں۔ شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس کی پرفارمنس بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں یہ سنگ میل عبور کرنے میں طویل محنت اور انتظار کرنا پڑا۔
وقار یونس نے کہا اس شاندار کامیابی پر وہ ٹیم منیجمنٹ، کھلاڑیوں اور قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے پاکستان نے دوہزار چھ کے بعد کسی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں ہوم گراونڈ پر شکست دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34MR5az
0 comments: