Friday, August 12, 2022

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے

سیلاب
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 182 ہو گئی ہے، جبکہ قلعہ عبداللہ میں 3 ڈیم ٹوٹ گئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 18087 مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے، جن میں سے 4702 مکمل جبکہ 13385 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

حب میں موسلادھار بارش سے جھل تھل ایک ہو گیا، طوفانی بارش سے شہری بھی خوفزدہ ہو گئے، لسبیلہ میں لنڈا ندی میں طغیانی آ گئی، سیلابی ریلے میں متبادل راستہ بھی بہہ گیا، قومی شاہراہ پھر بلاک ہو گئی ۔سندھ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔

روڑی ندی میں طغیانی سے وسیع اراضی پر کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہو گئیں، متعدد گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ۔

سبی اور ہرنائی میں بھی بادل برسے۔ سیلابی ریلے کے باعث ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ عارضی طور پر بند ہو گئی۔

جھل مگسی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے، لسبیلہ کنراج کے علاقے باکھڑا ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

قلعہ عبداللہ میں بارش اور سیلاب کے باعث تین ڈیم ٹوٹ گئے، سیلابی پانی ضلع کے مختلف علاقوں سے گزررہا ہے، ضلع بھرکے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈی سی قلعہ عبداللہ کے مطابق 3 ہزارافراد محفوظ مقامات منتقل ہوچکے ہیں، سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے3 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں،۔ کچھ لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ شب بارشوں اور سیلاب سے مزید 3افراد جاں بحق ہوئے، سیلاب سے قلعہ سیف اللہ، بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار میں اموات ہوئیں۔

بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے متبادل سڑکیں اور شاہرائیں بھی بہہ گئیں، شیرانی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا گیا، تربت، خاران، لسبیلہ، آواران، پنجگور، ہرنائی اور سوراب میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق بلوچستا ن میں بارشوں اور سیلاب سے 16 پل ٹوٹ چکے ہیں، 23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

قلعہ سیف اللہ اورمسلم باغ میں 100 گھر، پل اور درخت ریلے میں بہہ گئے، سیلاب سے 2لاکھ سے زائد ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان پہنچا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/osVB4ZW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times