Monday, December 2, 2019

گلوکار عاصم اظہر کے مدح غصے سے لال پیلے ہوگئے، کنسرٹ میں بالآخر ایسا کیا واقعہ رونما ہوا

 گلوکار عاصم اظہر
ایک کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا، عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ عاصم کے مداحوں کی جانب سےاس واقعے پر ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر زیادہ تر اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں کی دوستی کے چرچے ہیں جب کہ دونوں کو ایوارڈ تقریبات کے علاوہ دیگر مختلف مقامات پر بھی متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اس حوالے سے گلوکار خود یہ اعتراف کرچکے ہیں ہانیہ میری زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہے۔ عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب سٹیج پر گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا جس سے وہ محفوظ تو رہے تاہم وہاں موجود مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بناڈالی۔

عاصم اظہر کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33H7rRx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times