
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت کا خلائی مشن ماحولیاتی نظام کیلئے خطرناک ہے، عالمی تنظیموں کو بھارت کے غیر سنجیدہ خلائی مشن کا نوٹس لینا چاہئے، ان کا کہناتھا کہ بھارتی خلائی مشن سے خلا ملبے کا ڈھی ر بن رہا ہے۔
India is becoming a huge source of Space debris, irresponsible space missions of India are dangrous for whole eco system, needs serious notice by Int organizations
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2019
مزید پڑھیں: بھارت کو ناکامیاں ہی ناکامیاں، اگنی 3 میزائل کے ناکام تجربہ پر مودی سرکار سخت پریشان
یاد رہے کہ بھارت کا اگنی ون اور ٹو کے بعد جوہری صلاحیت والے بیلسٹک میزائل اگنی تھری کا رات کی تاریکی میں کیا گیا پہلا تجربہ بھی ناکام ہو گیا جسکی وجہ سے مودی سرکار سخت پریشانی کا شکار ہے۔
بھارتی ریاست اوڈیشا (سابقہ اڑیسہ) کی تجربہ گاہ سے بیلسٹک میزائل اگنی 3 کا تجربہ کیا گیا لیکن میزائل اپنی پرواز کے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا جس کے بعد مشن ٹیم کو خود اسے ختم کرنا پڑا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qb11we
0 comments: