Monday, December 2, 2019

اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت، ڈالر کی قدر معلوم ہوتے ہی کاروباری افراد کے چہرے کھل اٹھے

ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے
ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیاہے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر بھی براہ راست عوام پر جاتاہے۔

انٹر بینک میں کاروبارے کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں دو پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 34 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے مسلسل کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آنے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی آغاز ہوتے ہی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 124 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے اور اس وقت 246 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 371 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2r7eGVH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times