Tuesday, December 17, 2019

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پرویز مشرف فیصلے سے متعلق بڑا بیان جاری کردیا

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے متعلق فیصلے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواجِ پاکستان میں شدید غم وغصہ اور اضطراب ہے۔

ترجمان افواج پاکستان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری انتہائی اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف آرمی چیف، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور صدرِ پاکستان رہے ہیں۔ انہوں نے 40 سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔

  Statement on decision by Special court about General Pervez Musharraf, Retired. pic.twitter.com/C9UAMT1E4W

ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ جنرل پرویز مشرف نے ملک کے دفاع کے لیے جنگیں لڑیں، وہ کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔ کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کیس کے فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی کورٹ کی تشکیل کے لیے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ جنرل پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔

پاک فوج کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے۔ افواجِ پاکستان توقع کرتی ہیں کہ جنرل پرویز مشرف کو آئین پاکستان کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2M7ZkaC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times