
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پرتبادلہ خیال کیا جبکہ علاقائی اور اہم بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
یاد رہے اگست میں وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا ،جس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت سے یو اے ای کے ولی عہد کو آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نازک موڑپر قوم کی یو اے ای سمیت مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں، عالمی برادری کرفیو کے خاتمے، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے۔
خیال رہے گذشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ ویزے منصوبے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان سعودی قیادت کے عملی اقدامات اور اماراتی حکومت کی حمایت سے طے پانے والے تاریخی “میثاقِ ریاض” کا خیر مقدم کرتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ معاملے کے سیاسی حل اور یمن میں دیرپا امن و استحکام کی جانب پیشرفت کے حوالے سے یہ معاہدہ قطعی طور پر نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36GnXnK
0 comments: