تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 108 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 75 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 73.46 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، بینکنگ ،توانائی ،سیمنٹ، فوڈز اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 38900، 39000، 39100 اور 39200 پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی وجہ سے ایک موقع پر انڈیکس 39452پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔
کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 581.38پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 38706.27پوائنٹس سے بڑھ کر 39287.65 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 227.73پوائنٹس کے اضافے سے 17782.50 پوائنٹس سے بڑھ کر 18010.25پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27439.12پوائنٹس سے بڑھ کر 27838.52پوائنٹس ہو گیا۔
تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 8 ارب 99 کروڑ 22 لاکھ 93 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 74کھرب2ارب 97کروڑ62لاکھ 12 ہزار 786روپے سے بڑھ کر 75کھرب11ارب 96 کروڑ 85 لاکھ 6 ہزار783روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 14ارب روپے مالیت کے 43 کروڑ 18 لاکھ 53 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XZw0b8
0 comments: