
ان کمپنیوں نے مواصلات ' پانی کی فراہمی اور بجلی کی ترسیلی لائن بچھانے میں وفاقی حکومت کی مدد طلب کی تھی۔وزیراعظم کو صحت' تعلیم' مقامی افراد میں ہنرمندی کا فروغ اور تھر فائونڈیشن کے تعاون سے تھر میں جنگلات لگانے سمیت عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔
سندھ کی اینگرو کول مائننگ کمپنی نے انہیں تھر میں کان کنی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔انہیں آگاہ کیا گیا کہ تھرکول منصوبے کے بلاک ٹو کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے پر کام جاری ہے۔ تھر کے کوئلے کو استعمال میں لاکر توانائی کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے مختلف مراحل میں بجلی گھر قائم کیے جارہے ہیں۔
عمران خان کو بتایا گیا کہ بلاک ٹو سے 2025 تک اگلے پچا س برسوں کیلئے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔انہیں بتایا گیا کہ تھر کوئلے کا منصوبہ دنیا میں ساتواں بڑا ذخیرہ ہے جسے آئندہ دو صدیوں میں ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تھر میں کوئلے کے ذخائر کاتخمینہ ایک سو پچھہتر ارب ٹن' تیل کے ذخائر پچاس ارب بیرل اور گیس کے ذخائر کا تخمینہ دو ہزار ٹریلین مکعب فٹ لگایا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JMIA8y
0 comments: