Friday, November 15, 2019

سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس کا چھاپا

سابق ایم این اے جمشید دستی
مظفرگڑھ میں سابق ایم این اے جمشید دستی کے گھر پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ چھاپا مارا۔

پولیس نے جمشید دستی کے بھانجے سانول اور دیگر رشتہ داروں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

جمشید دستی نے بتایا کہ صبح 3 بجے پولیس نے میرے گھر اور دفتر پر ریڈ کیا جبکہ گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ بھی کی، یہ حکمرانوں اور پولیس کی ریاستی دہشت گردی ہے۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے جلسے میں شامل ہونے پر مجھے اور میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OjytIW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times