Friday, November 15, 2019

بابر اعظم کی جانب سے اہم ٹیم کو خیرباد، کس ٹیم کا حصہ ہونگے جانئے اس خبر میں

بابر اعظم
بابر اعظم کی جانب سے کراچی کنگز کو خیرباد کہہ دیے جانے کی خبریں، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان پاکستان سپر لیگ 5 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بابر اعظم کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے جس نے خاصی ہلچل مچائی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر کے مطابق بابر اعظم پاکستان سپر لیگ 5 کیلئے کراچی کنگز کا خیرباد کہنے والے ہیں۔ بابر اعظم پی ایس ایل 5 میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ تاہم اس حوالے سے نہ کراچی کنگز کے حکام اور نہ ہی لاہور قلندرز کے حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے۔

تاہم بعد ازاں انہیں کراچی کنگز نے حاصل کر لیا تھا۔ اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بابر اعظم کراچی کنگز کو بھی چھوڑ کر لاہور قلندرز میں شامل ہونے والے ہیں۔ دوسری جانب 59 غیرملکی کھلاڑیوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈائمنڈ کٹیگری کے لیے رجسٹریشن کروادی ہے۔کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 نومبر تک جاری رہے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qe5xtS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times