Friday, November 15, 2019

آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آگئی، اہلِ خانہ بےحد پریشان۔۔۔ پیپلز پارٹی پہ بےچینی طاری

سابق صدر آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت 22 روز پمز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود نہ سنبھل سکی جس پر میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو مزید ایک ہفتے کے لیے پمز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، سابق صدر کا بلڈ پریشر، شوگر لیول معمول پر نہ آسکا، بلڈ پریشر اور شوگر لیول اتار چڑھاﺅ کا…

 آصف علی زرداری کی طبیعت میں سدھار نہیں آسکا، بلڈ پریشر اور شوگر لیول اتار چڑھاﺅ کا شکار ہے۔ وہ 22 روز سے پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کئی بار انکے اہلِ خانہ کی جانب سے انکی طبیعت سے متعلق حکومت سے سوالات پوچھے گئے ہیں۔ 

مزید پڑھئے: سابق صدر آصف زرداری سے متعلق بڑی بات سامنے آ گئی، میڈیکل بورڈ نے پریشان کن خبر سنا دی، پریشان حال جیالوں نے بڑا قدم اٹھا لیا

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف زرداری کی صحت کے بارے میں نجی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پمز کے اپنے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، پمز بورڈ نے وہی خدشات ظاہر کیے ہیں جو ہم گزشتہ 4 ماہ سے کر رہے ہیں تاہم ہمارا نجی میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کیوں پورا نہیں ہو رہا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XkZBLN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times