Friday, November 1, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دل برداشتہ ہوگئے، نیویارک میں جینا ہوگیا محال۔۔۔ جذباتی ٹویٹ نے بے بسی کا عالم بتا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برے سلوک کے باعث ذاتی رہائش گاہ کے مقام کی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلوریڈا کے پام بیچ کو اپنا مستقل رہائشی مقام بنائیں گے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سے فلوریڈا منتقلی کے حوالے سے کہا کہ بدقسمتی سے نیویارک، اس کی اسٹیٹ کو لاکھوں ڈالر دینے، مقامی ٹیکس ادا کرنے کے باوجود انہیں برے سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی رہائش گاہ نیویارک سےفلوریڈا منتقل کرنے کا فیصلہ لیتے ہوئے بہت برا لگا، تاہم یہ فیصلہ سب کے لیے بہترین ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ برے سلوک کے باوجود میں بطور صدر امریکا نیویارک اور اس کے شہریوں کی ہمیشہ مدد کرتا رہوں گا، اس کی ہمیشہ میرے دل میں خصوصی جگہ رہے گی۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/336RDbp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times