
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان سمیت ہر شعبے میں خواتین بلا تفریق اپنا کردار ادا کررہی ہیں، جے یو آئی ایف کے مارچ میں خواتین کو روکنا جمہوریت کیلئے مناسب نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ اور رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمان سمیت ہر شعبے میں خواتین بلا تفریق اپنا کردار ادا کررہی ہیں، جے یو آئی ایف کے مارچ میں خواتین کو روکنا جمہوریت کیلئے مناسب نہیں، حزب اختلاف کے مارچ کے بارے میں اب تک جو کچھ دیکھا گیا ہے اس سے ایک چیز واضح ہے کہ ان کے نظریے کے مطابق پاکستان میں عوامی جگہ پر خواتین کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں خواتین کے داخلے پر پابندی عائد ہے، مارچ کی کوریج کرنے والی نجی ٹی وی کی رپورٹر سے گزشتہ روز بد تمیزی کی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PIh7Il
0 comments: