Saturday, March 9, 2019

دفاعِ پاکستان: پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے 3 روزہ مارچ کا آغاز

 تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ کا آغاز کردیا گیا، مارچ کا اختتام بروزمنگل درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ارکان اسمبلی کی قیادت میں کراچی سے 3 روزہ دفاع پاکستان مارچ کا آغاز کردیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کے مطابق عوامی ایکسپریس کے ذریعے رحیم یار خان تک مارچ کیا جائے گا، 11 مارچ کو بذریعہ روڈ اوباڑو سے لاڑکانہ پہنچیں گے، مارچ کا اختتام بروز منگل درگاہ لعل شہباز قلندر پر ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ مارچ ملکی سلامتی امن و بقا، یکجہتی اوردفاع کے لیے نکالا جا رہا ہے، امن مارچ اندرون سندھ 22 مقامات پرجائے گا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مودی ارض پاک کی جانب میلی آنکھ سے نہ دیکھے، مودی کو بتانا چاہتے ہیں ہم لڑنے کو بھی تیار ہیں اور مرنے کو بھی۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پورے ملک کی طرح سندھ کے عوام بھی پاک فوج کو سلام  پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ مودی الیکشن جیتنے کے چکر میں ایشیا کو آگ میں دھکیل رہا ہے، بھارت کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SUDqIL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times