
بھارتی وزیر دفاع نے خودمختار ریاست توڑنے کی دھمکی دی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام مادر وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیال رہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ رویہ نہ بدلا تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہوں گے۔
1947ء میں آپ نے بھارت کے دو ٹکڑے کیے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 1971ء میں آپ کے دوٹکڑے کر ڈالے اور صورتحال یہی رہتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو مزید ٹکڑے ہونے سے بچا سکے۔عمران خان اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں تو ہم مدد کے لیے اپنی فوج بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رافیل طیارے کی تنقید سے پاکستان کو تقویت ملتی ہے۔اس سے بھارتی آرمی چیف بھی ایسی بڑھکیں مارتے رہے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو بھارت فضائیہ نے ایک فضائی حملے میں بالاکوٹ سے جیش محمد کا خاتمہ کر دیا تھا لیکن اب یہ پھر سے فعال ہو رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VPHTQ0
0 comments: