Sunday, May 5, 2019

صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے: وزیراعلیٰ‌ پنجاب

وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ رکھنے والامعیاری اسپتال میں علاج کرا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اٹک میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزارکا علاج ممکن ہے، اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے، صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑافراد مستفید ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے 18 اضلاح میں صحت کارڈ اسکیم شروع کی جاچکی ہے، غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اٹک پنجاب کے دیگرشہروں کی طرح دل کے بہت قریب ہے، یہاں 200 بستروں پرمشتمل اسپتال بنایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم سہولتوں کی فراہمی کے لیے پنجاب کی ہرتحصیل تک جائیں گے، پنجاب کے پسماندہ علاقوں کوترقی یافتہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کےعوام کوبا اختیاربنانے کے لیے بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، نئے بلدیاتی نظام سےعوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Jiefi7

0 comments:

Popular Posts Khyber Times