
لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل مجید سرور کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ابھی تک چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی کے حلقے کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا ہے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے اور علاقے میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہو سکتے۔
درخواست گزار کا کہناتھا کہ چوہدری نثار کا حلف نہ لینا ووٹ اور ووٹرز کی توہین ہے۔
مزید پڑھئے: چودھری نثار کی پریشانیوں میں ہوگیا اضافہ، سابق وزیر داخلہ کی جلد ہونے والی ہے چھٹی
یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پنجاب اسمبلی کا حلف نہ لینے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LQnMOb
0 comments: