
تفصیلات کے مطابق خطے میں قیام امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کا کردار اہمیت اختیار کرگیا، چین سے واپسی پر وزیراعظم کے نئے دورے کے پروگرام کی تیاری پرکام شروع کردیا گیا ہے، چین سے واپسی پر وزیراعظم دورے سے متعلق مشاورت کریں گے۔
سفارتی ذرائع وزیراعظم عمران خان 29 اکتوبرکو سعودی عرب جائیں گے، جہاں وہ فیوچرسرمایہ کاری انیشی ایٹو میں شریک ہوں گے، وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی فرمانروانےدی ہے۔
سرمایہ کاری سمٹ 29 سے 31 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگی، بھارت کے وزیراعظم کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
یاد رہے ستمبر میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، جہاں وزیر اعظم پاکستان نے سعودی فرماں روا اور سعودی ولی عہد سے ملاقاتیں کیں تھیں ، جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کے ساتھ باہمی دل چسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے سعودی تیل کی رسدگاہوں پر حملے کی مذمت کی اور سلامتی کو خطرے پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دہرایا۔
وزیر اعظم نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ لیکن تشویش ناک صورت حال سے بھی آگاہ کیا، جس پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/322mwNJ
0 comments: