Wednesday, April 7, 2021

کراچی، سلنڈر دھماکے سے 3افراد جاں بحق

کراچی، سلنڈر دھماکے سے 3افراد جاں بحق

کراچی میں موسمیات چورنگی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکے سے 3افراد جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور2 بچے شامل ہیں۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔

رینجرز اورپولیس حادثے کی جگہ پر موجود ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی گلشن نے بتایا کہ دھماکے سے 3 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کے متعلق مزید معلومات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا عمارت کو چیک کرنے کے لیے بلڈنگ کنٹرول والوں کو بلایا گیا ہے۔ دھماکے میں کے الیکٹرک کی گاڑی سمیت 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں کے الیکٹرک کا عملہ موجود تھا اور ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39Pe4r3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times