Sunday, October 27, 2019

پسند کی شادی پر سسرالیوں کا دل دہلانے والا اقدام

پسند کی شادی کرنے والا نوجوان سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان سسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پسندکی شادی کرنے والے نوجوان محمد بلاول کو سسرالیوں نے قتل کر دیا ۔ پولیس نے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد بلاول نے اپنے والد چوہدری منظور سے سال 2018 میں ناراض ہو کر ایف 17 میں رہائش اختیار کی تھی۔ مقتول نے شاہد علی کی بھانجی مقدس ملک بلدیہ ٹاون کراچی کی رہائشی سے شادی کی، محمد بلاول اپریل 2019 تک اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کو علم ہوا کہ بلاول کو اس کے سسرال والوں نے قتل کر کے ایچ الیون قبرستان میں دفن کر دیا ہے۔ پلویس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MQijqY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times