
عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی لیکن سونے کی قیمت میں ایک ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد فی اونس سونا 1506 ڈالر 30 سینٹ ہو گیاہے۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز پر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے یعنی ابتدا میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے، 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز ہو ا تو انڈیکس 33 ہزار 657 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں 72 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،انڈیکس 33 ہزار 729 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کا طوفان غریب عوام کے ارمان بہا کر لے گیا، سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا۔ مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت اس اضافے کے بعد فی تولہ 87 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 17 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 156 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.90 روپے میں فروخت ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36abN61
0 comments: