Tuesday, October 8, 2019

دنیا کے مقبول ترین عالمی رہنماؤں میں وزیر اعظم عمران خان کا کونسا نمبر؟ پی ٹی آئی حکومت کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں

وزیراعظم پاکستان عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے چھٹے مقبول ترین عالمی رہنما بن گئے ہیں۔

گزشتہ برس کے اعداد و شمار کے تحت عمران خان ٹوئٹر پر نویں مقبول ترین عالمی رہنما تھے تاہم اس برس انہوں نے تین عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال ٹوئٹر پر 94 لاکھ فالوورز تھے اور اب ان کے دنیا بھر سے 10.5 ملین فالوورز ہیں۔ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں 65.3 ملین فالوورز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست قرار پائے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی 50.6 ملین فالوورز کے ساتھ دوسرے اور پوپ فرانسس 18.1 ملین فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان 14.1 فالوورز کے ساتھ چوتھے مقبول ترین رہنما ہیں جب کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو 12.2 ملین فالوورز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان 10.5 ملین فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ml4VtH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times