Tuesday, October 8, 2019

ایف اے ٹی ایف نے تبدیلی لانے والوں کو کردیا پریشان، حکومتی وفد نے کمر کسَ لی، وفاقی وفد 12 اکتوبرکو پیرس روانہ

پاکستان کا 5رکنی وفد وفاقی وزیرحماد اظہرکی قیادت میں 12 اکتوبرکو پیرس روانہ ہوگا
پاکستان کا 5رکنی وفد وفاقی وزیرحماد اظہرکی قیادت میں 12 اکتوبرکو پیرس روانہ ہوگا، پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کےلئے ایف اے ٹی ایف ارکان کے 3ووٹ درکارہیں۔

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے بارے میں فیصلہ 19اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا 5رکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہرکی قیادت میں 12 اکتوبر کو پیرس روانہ ہوگا، وفد میں ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور وزارت خارجہ کے ڈی جی بھی شامل ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے میں تکنیکی مشکلات درپیش ہیں، پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے ایف اے ٹی ایف ارکان کے 3ووٹ درکارہیں، پاکستان کوایف اے ٹی ایف میں چین، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کےلئے 12 ارکان کی حمایت درکارہے، ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے بارے میں فیصلہ 19اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pUUzZY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times