Monday, May 13, 2019

وفاقی کابینہ میں آج ایمنسٹی اسکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے متوقع

وفاقی کابینہ میں آج ایمنسٹی اسکیم کی منظوری سمیت اہم فیصلے متوقع
وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد کابینہ اسکیم کی منظوری دے گی۔

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو اشیاء خورد و نوش سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جب کہ ملکی موجودہ نظام تعلیم اور مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

 بیرون ملک قید پاکستانیوں کی قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل جب کہ قومی ائیر لائن کے چارٹر اور ایریل ورک لائسنس کی تجدید پر بھی غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کی انسداد منشیات عدالتوں میں نئے ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Q1ytOo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times