Wednesday, January 30, 2019

حکومت ٹیکسٹائل شعبے کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: وزیراعظم

حکومت ٹیکسٹائل شعبے کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبے کی بحالی کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وہ آج اسلام آباد میں ٹیکسٹائل کے شعبےسے متعلق مسائل کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے روزگار اور ملازمتوں کے مواقع کے لئے مہارتیں بڑھانے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا جس سے ملک کی معیشت کے استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا ملکی اور عالمی منڈیوں میں طلب کے تناظر میں نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعظم کو آئندہ پانچ برسوں میں ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کومختلف شعبوں میں تربیت دینے کے مجوزہ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو لاہور گارمنٹس سٹی، کراچی گارمنٹس سٹی اور پاکستان ٹیکسٹائل سٹی لمیٹڈ سے متعلق مختلف امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2RX27IL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times