Friday, October 25, 2019

کرتارپورراہداری منصوبہ: حکومت کو روزانہ کتنی آمدنی ہوگی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

کرتار پور راہداری کھلنے سے مذہبی ٹورازم کا پہلا دروازہ پاکستان پر کھل جائیگا
کرتار پور راہداری کھلنے سے مذہبی ٹورازم کا پہلا دروازہ پاکستان پر کھل جائیگا اور 200 افراد انتظام چلائینگے۔

فرسٹ ایڈ کیلئے منی ہسپتال، میڈیا سنٹربھی بنادیا گیا۔ معاہدہ کے مطابق واقعی 5 ہزار سکھ یاتری روزانہ کرتار پور آنا شروع ہوگئے تو حکومت کو صرف سروس چارجز کی مد میں روزانہ ایک لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوگی جو ماہانہ 30لاکھ ڈالر اور سالانہ3 کروڑ ساٹھ ڈالر میں بدل جائیگی جس سے معیشت پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا تاریخی اقدام، کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق معاہدے پر دستخط

یاد رہے کہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہاکہ معاہدے پر دستخطوں کی تقریب بھارت کی جانب سے پاکستان کے اس موقف کی تصدیق کے بعد ہورہی ہے کہ کرتارپور آنے والے ہرفرد سے بیس ڈالرسروس فیس وصول کی جائے گی۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت کے ساتھ پاکستانی سرحد کے اندر ساڑھے چارکلومیٹرکے فاصلے پر واقع کرتارپورصاحب گوردوارہ کی یاترا کے لئے یومیہ پانچ ہزارسکھ یاتریوں کواجازت دی جائیگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qLx8Tr

0 comments:

Popular Posts Khyber Times