
ایک تو ٹک ٹاک نے دنیا بھر کے لوگوں کاجینا دشوار بنا رکھا ہے،عوام تو رہ گئی ایک طرف اس ٹک ٹاک نے پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔یقین جانیں اتنا ٹف ٹائم موجودہ حکومت کو اپوزیشن نے نہیں دیا جتنا حریم شاہ کی ایک ٹک ٹاک نے وقتہ ڈال دیا ہے۔ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی دفتر خارجہ کے کمیٹی روم میں موجودگی اور بھارتی گانوں پرویڈیو بنانے کے حوالے سے حکومت کو شدید تنقید کاسامنا ہے۔
سوشل میڈیا پرمخالفین کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے سپورٹرزبھی اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اداکارہ وینا ملک نے بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ میں وزیراعظم کومشورہ دیتے ہوا بتایاکہ انہیں اب کیا کرنا چاہیے۔
پہلی ٹویٹ میں وینا ملک نے نام لیے بغیر اداکارہ مہوش حیات کو دیے جانے والے تمغہ امتیازکا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ”بات اب تمغہ امتیاز سے ہوتی ہوئی وزیراعظم کی کرسی تک پہنچ گئی ہے“۔
سوشل میڈیا پرہمیشہ حکمراں جماعت کی کھل کر حمایت کرنے والی وینا ملک نے حریم شاہ کی وزرات خارجہ میں ویڈیو بنانے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں وہاں لے جانے کیلئے لکھا کہ”کس کے اندر کا ہیرو سرعام ذلیل ہونے کیلئے بے قرار ہے“۔وینا نے وزیراعظم عمران خان کے نام ٹویٹ میں صرف انہیں اپنی امید قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وزراء کو اپوزیشن جیسا ہی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان میں عوامی خدمت کا کوئی جذبہ موجود نہیں۔
”خان صاحب!ہماری امید صرف آپ ہیں ورنہ آپ کے وزراء اور اپوزیشن میں کوئی فرق نہیں ہے عوامی خدمت کا جذبہ تو دور دور تک نہیں لیکن لڑکیوں کیلئے ان کے جذبات اتنے امڈ رہے ہیں کہ پوری قوم ان پر تھُو تھُو کررہی ہے آپ بھی زرا ہوش کے ناخن لو، ووٹ ان ریلو کٹوں کو ہم پر مسلط کرنے کی لئے نہیں دیا تھا۔انہوں نے وزیراعظم کوہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے پیغام دیا کہ لڑکیوں کیلئے ان وزراء کے جذبات پرپوری قوم تھوتھوکررہی ہے۔
پی ٹی آئی وزراء کو ”ریلو کٹے“ قرار دیتے ہوئے وینا نے وزیراعظم سے اپنے ووٹ کا حساب بھی مانگ لیا۔یادرہے کہ گزشتہ روزٹوئٹرپرحریم شاہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ وزارت خارجہ کے آفس میں بیٹھی بھارتی گانوں پرویڈیوز اورتصاویر بنا رہی ہیں۔ ٹوئٹرپروائرل تصاویرمیں کہا گیا کہ حریم شاہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں لیکن درحقیقت یہ ویڈیو وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں بیٹھ کربنائی گئی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BJsAix
0 comments: