
احتساب عدالت میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز اور یوسف عباس کو 2روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف کیوں پیش نہیں ہوئے ؟ جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ وہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، شدید علالت کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔
عدالت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ طلب کر تے ہوئے استفسار کیا کہ مریم نوازکے وکیل کہاں ہیں، جس پر معاون وکیل نے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ لاہورہائیکورٹ میں مصروف ہیں،عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت 8نومبر تک ملتوی کر دی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33XTQWD
0 comments: