
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان 'کامیاب جوان پروگرام' کی افتتاحی تقریب میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ وفاقی وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسد عمر، معاون خصوصی نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان و دیگر اہم شخصیات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرض فراہم کیا جائے گا۔
اس پروگرام کے ذریعے پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے عوام کو قرض مہیا کیا جائے گا جبکہ اس پروگرام کا مقصد خواتین انٹرپرینیوز کے لیے 25 فیصد قرض فراہم کرنا ہے۔
کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 ہزار سے لے کر 50 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائےگا، اس پروگرام کا مقصد بے روز گاری اور غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔
اس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہمارے جماعت نے ملک کے نوجوانوں کو جو بااختیار بنانے کا وعدہ کیا تھا، کامیاب جوان پروگرام اس کی طرف پہلا قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کے لیے اربوں روپے کا پروگرام شروع کرنے پر میں عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کو نظرانداز کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا تھا کہ پروگرام کی مقصد نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع یقینی بنانا اور انہیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
عثمان ڈار نے کہا تھا کہ یہ پروگرام مکمل طور پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی حمایت سے ہے اور اس میں عوام کے ٹیکسز سے کوئی رقم شامل نہیں کی گئی۔
اس پروگرام کے تحت حکومت نوجوانوں کی مدد کے لیے ایک بہتری ڈیجیٹل پلیٹ فارم وضع کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VO8NHX
0 comments: